07:28 , 17 اپریل 2026
Watch Live

مرغی نے نیلا انڈا دے کر سب کو حیران کر دیا

مرغی نے نیلا انڈا
بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع داونگیرے میں ایک مرغی نے پہلی بار نیلا انڈا دے کر سب کو حیران کر دیا۔ یہ غیر معمولی واقعہ نالور گاؤں میں پیش آیا، جہاں انڈے کو دیکھ کر مالک اور مقامی افراد دنگ رہ گئے۔

 

مرغی کے مالک سید نور نے بتایا کہ جب وہ انڈے لینے گئے تو ایک انڈا نیلے رنگ کا دیکھ کر ان کو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مرغی نے اس سے پہلے کبھی اس رنگ کا انڈا نہیں دیا تھا۔

سید نور نے مزید بتایا کہ انہوں نے یہ مرغی دو سال قبل ایک تاجر سے خریدی تھی، جو عام طور پر سفید یا ہلکے پیلے رنگ کے انڈے دیتی تھی۔ ان کے پاس کُل 10 مرغیاں ہیں، مگر کبھی کسی نے ایسا انڈا نہیں دیا۔

جب یہ خبر گاؤں میں پھیلی تو مکینوں کی بڑی تعداد سید نور کے گھر پہنچ گئی تاکہ نایاب انڈا اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں۔ لوگ حیرت اور تجسس کے ساتھ یہ منظر دیکھنے کے لیے جمع ہوتے رہے۔

محکمہ مویشی پالن کے افسران بھی سید نور کے گھر پہنچے۔ انہوں نے مرغیوں کی خوراک اور دیکھ بھال کے بارے میں سوالات کیے، تاہم سید نور نے بتایا کہ وہ انہیں عام خوراک ہی دیتے ہیں۔

افسران نے اس انوکھے انڈے کو ایک غیر معمولی واقعہ قرار دیا اور کہا کہ تحقیقات کی جائیں گی تاکہ اصل وجہ سامنے آ سکے۔

سید نور نے نایاب انڈا محفوظ کر لیا ہے، جبکہ مقامی حکام اس حیران کن واقعے کی سائنسی بنیاد جاننے کے لیے مزید تحقیق کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION